17 جنوری 2015 - 05:11
عراقی فوج کی کارروائي میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان

عراق میں تکفیری دہشت گردوں کو بھاری نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع نے جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ صوبۂ صلاح الدین کے جنوب میں واقع شہر تکریت میں عراقی فوج کی کارروائي میں تکفیری دہشت گرد گروہ داعش کے دسیوں دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا گیا۔ عراقی فوج کی اس کارروائي میں دہشت گردوں کی متعدد گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔ بیان کے مطابق عراقی فوج نے شمالی تکریت میں ایک پل کو اڑانے کی کوشش کرتے وقت بھی 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ ادھر عراقی وزارت دفاع کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے بتایا ہے کہ صلاح الدین صوبے کے بلد علاقے میں فوج اور رضاکار فورس کی وسیع کارروائي کے بعد رضا کار فورس صوبہ الانبار کے علاقے فلوجہ میں کارروائي کی تیاری کررہی ہے۔ واضح رہے کہ عراق کی وزارت داخلہ کے ترجمان نے بھی گزشتہ چند روز میں 4 صوبوں میں عراقی فوج اور رضاکار فورس کی مشترکہ کارروائي میں 231 دہشت گردوں کی ہلاکت کی خبر دی ہے۔

.......

/169